Latest News - 2024

Two Days Annual Bookfest 2022-2023 held at LCWU

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سالانہ دو روزہ بک فیسٹ کا انعقاد 

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں سالانہ دو روزہ بک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹول میں 23  بک سیلرز کی جانب سے سٹال لگائے گئے اور بیس ہزار کے قریب کتب نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ فیسٹیول کا افتتاح وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کیا 

 چیئرمین بی ائ ایس ای ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے خصوصی  شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتابوں کا مطالعہ کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سے ہماری سوچ کو وسعت حاصل ہوتی ہے۔ چیئرمین بی ائ ایس ای ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم بحیثیت قوم ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کتاب کا مطالعہ عام کرنا ہوگا

 سینئر کالمسٹ جنگ  واصف ناگی نے لائبریری کی اہمیت پر زور ڈالتے ہوئے کہا کہ کتاب کا کلچر دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے 

تقریب سے ڈرامہ نگار افتخار احمد افی، سلمان عابد، چیف لائبریرین ڈاکٹر ثانیہ اویس نے بھی خطاب کیا

اور مطالعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دو روزہ بک فیسٹیول میں اردو ادب، انگلش لٹریچر،  فلسفہ، تاریخ اور عمرانی علموں سمیت مختلف نصابی اور غیر نصابی موضوعات پر کتابیں رکھیں گئیں