News Archive - September 2022

Prof. Dr. Bushra Mirza, VC LCWU meets Governor Punjab

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وائس چانسلرز کانفرنس  کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں  چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب بخاری، وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر نسیم احمد اور سیکریٹری ٹو گورنر نبیل اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وائس چانسلرز کانفرنس رواں ماہ کے آخر میں مری میں  منعقد کی جائے گی جس میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے.

 

کانفرنس میں 7 شعبوں میں مختلف کنسورشیم بنائے جائیں گے اور اس حوالے سے سٹیرنگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور کنسورشیمز کے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے اجلاس میں طے کیا گیا کہ پنجاب ہائر کمیشن ماحولیات سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے کنسوشیمز کی سفارشات پنجاب کابینہ کو بھیجے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ماحولیات، ویمن ایمپاورمنٹ ،تعلیمی اداروں میں منشیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کردار سازی، سمیت 7 شعبوں میں کنسورشیم بنانے جائیں گے۔ یہ کنسورشیم اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے درمیان رابطہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کے ساتھ اشتراک ( Industrial collaboration) پر بھی کنسورشیم بنے گا.  گورنر نے تشویش ظاہر کی کہ تعلیمی درسگاہوں میں منشیات کے استعمال کی شکایات بہت ذیادہ ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے بھی کنشورشیم بنے گا. گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ یونیورسٹیوں کی اپنی پولیس ہوتی ہے. بین الاقومی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعات کی اپنی پولیس بنانے کی ضرورت ہے۔