ملک میں ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں کٹوتی کے معاملے پر آل پاکستان وائس چانسلرز کمیٹی کی اسلام آباد میں اہم بیٹھک۔
وفاقی وزراء احسن اقبال اور رانا تنویر نے وائس چانسلرز سے میٹنگ کے بعد یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلی تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کو واپس لے گی اور کٹوتی نہیں کرے گی بلکہ آج کے اجلاس میں وائس چانسلرز کے بیان کردہ بجٹ کے مطابق ہی بجٹ دیا جائے گا۔وفاقی وزراء نے کہا کہ وہ ملک بھر کی جامعات کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ طلبہ جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کو حاصل کریں۔