شعبہ ابلاغیات ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے قومی ویمن سپورٹس پرسنز، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ایس ایم او اور ڈاکیومنٹری اینڈ فلم میکنگ کے سٹوڈنٹس کے لیے انگریزی زبان سیکھنا اور بولنا کے مو ضو ع پر دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ٹریننگ ورکشاپ کے ٹرینر اور لائف کوچ سید اعجاز بخآری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کا شمار دنیا کےان چند ممالک میں سے ہے جو انگلش زبان کی بنیادی ٹریننگ کے بعد نہ صرف ملک و قوم کی اچھے سے ترجمانی کر سکتے ہیں بلکہ اس ڈیجیٹلائزیشن کے زمانے بہت سے کاروباری مواقعوں سے بھرپور فایدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فوکل پرسن،ایل سی ڈبلیو یو، محمد عمر نزیر نے کہا کہ یونیورسٹی ہر وہ کوشش کر رہی ہے جس سے طالبات نہ صرف مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں بلکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھر چڑھ کر حصہ بھی لے سکیں ۔