شعبہ پنجابی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کے اشتراک سے مولوی غلام رسول عالمپوری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی والٔس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا تھی ۔جبکہ صدارت صاحبزادہ مسعود احمد عالمپوری نے کی۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر حناء خان نے انجام دیے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر سعادت علی ثاقب، ڈاکٹر اکبر علی غازی،ڈاکٹر فیاض مگھیانہ، ڈاکٹر عرفان الحق، ڈاکٹر محمد عاصم چودھری ، ڈاکٹر حناء خان، اور ڈاکٹر مجاہدہ بٹ نے مولوی غلام رسول عالمپوری اور ان کی تخلیقات کے حوالے سے تحقیقی مقالے پیش کیے۔ آخر میں صدر شعبہ پنجابی ڈاکٹر مجاہدہ بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کانفرنس میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا