لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی انجمن ادبِ اردو کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی ویبینار بعنوان " اردو کے دیگر زبانوں سے لسانی اشتراک وروابط" کا انعقاد ڈی -ایف-ڈی آئی کے اشتراک سے18 اکتوبر 2023بروز بدھ کو کیا گیا . اس ویبینار کی سرپرستی محترمہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ نازنے کی ۔ ویبینار کی مہمان خصوصی پروفیسرڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی(ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورئینٹل لرننگ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس) تھیں ۔ مہمان مقررین میں ڈاکٹر آئیوواکت کشمیر(ترکی)ڈاکٹرمحمد ابراہیم (مصر) ، ڈاکٹر وفا یزداں منش (ایران) ، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی(ہندوستان) ڈاکٹر محمد کامران (پاکستان) شامل تھے. مقررین کے مطابق اردو ایسی جاذب اور دل کش زبان ہے جس نے اپنے اندر دیگر زبانوں مثلاً ترکی،عربی ،فارسی اور مقامی زبانوں کو اس طرح سمو لیا ہے کہ یہ اس کا حصہ بن گئے ہیں۔مقررین نےاردو زبان کے دیگر زبانوں کے ساتھ لسانی اشتراک و روابط کے حوالے سے عربی،ترکی، فارسی اور دیگر زبانوں سے امثال کے ذریعےمذکورہ موضوع پر سیر حاصل اور مستفید گفتگو کی۔
اس ویبینار میں طالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کی خصوصی گفتگو نے محفل کا لطف دوبالا کر دیا۔ وائس چانسلر صاحبہ نے بھی اردو زبان کے دیگر زبانوں کے ساتھ لسانی اشتراک و روابط کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر صاحبہ کی زیر قیادت ڈاکٹر شبنم نیاز اور ڈاکٹر نورین رزاق نے اس تقریب کا خوش اسلوبی سے اہتمام کیا۔ نظامت بی ایس اردو میقات پنجم کی طالبہ سعدیہ زاہد نے کی. تقریب کے اختتام پر صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر صاحبہ نے بھی مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کیااور ادارے کے تشخص کو قومی اور بین الاقوامی سطح پراجاگر کرنے کے حوالے سے محترمہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشگفتہ ناز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اورمہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی صاحبہ ڈین آف اسلامک اینڈ اوریئنٹل لرننگ اور دیگر معزز مہمانان گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔