یوم دفاع کے موقع پر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں خصوصی تقریب
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا طالبات نے ملی نغمے پیش کئے اور اس موقع پر خصوصی تقریری مقابلہ کا بھی اہتمام کیا گیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمٰی قریشی نے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج اورقوم کےبہادر شہداءاورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں آج کے دن ہمارے بہادر سپوتوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا آج بھی پوری قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور اپنی افواج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے
تقریب میں اساتذہ، طالبات اور سٹاف نے شرکت کی