


مقابلے میں انٹر میڈیٹ کی مشفا کبیر نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ شعبہ اردو سے مریم شہزادی اور صبا مقصود دوسری اور تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہریں۔
مقابلے کے اختتام پر صدر شعبہ اردوڈاکٹر ریحانہ کوثر اورڈاکٹر فلیحہ زاہرا کاظمی صاحبہ نے حلقۂ بزمِ مشاعرہ کی اس علمی و ادبی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے طالبات کی تخلیقی و روحانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ۔آخر میں انچارج بزم مشاعرہ ڈاکٹر شاذیہ رزاق نے طالبات ،منصفین کرام اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔


