Latest News - 2025

Students' Delegation of Department of Mass Communication, LCWU visited City News Network

لا ہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے طالبات کے وفد نے فوکل پرسن محمد عمر نزیر کی سربراہی میں سٹی نیوز نیٹورک کا دورہِ کیا۔ اس وفد میں موجود طالبات شعبہ ابلاغیات اور نیوٹیک کے تعاون سے ڈاکیومنٹری اور فلم میکنگ کی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔سٹی فورٹی ٹو کے کرائم رپورٹر علی ساہی ، ان پٹ ہیڈ ہشام یوسف، ڈائریکٹر 24 نیوز میاں طاہر،کنٹرولر 21 نیوز صداقت شاہ ،ایسوسیٹ رن ڈاؤن پروڈیوسر ناذنین نور، سینئیر رپورٹر عامررضا ،نیوزاینکررداظفر نے اپنے اپنے شعبے کے بارے میں طالبات کو بریف کیا ۔فوکل پرسن ، پرائم منسٹر کا میاب جوان پروگرام ،ایل سی ڈبلیو یو،محمد عمر نزیر نے سی ای او ،سٹی نیوز نیٹورک ،محسن نقوی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس طرح کے دوروں کا مقصد اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان خلا کو کم کرنا ہے تا کہ بہتر ٹرینڈ پروفیشنلز فیلڈ میں آ کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔