شعبہ پنجابی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں مورخہ 14 اپریل 2025 کو صوبائی سطح پر پنجابی ثقافتی دیہاڑ منایا گیا جس کا مقصد صوبہ پنجاب کی ثقافت اور تہذیب و تمدن کو نمایاں کرنا اور روایات کی پاسداری کرنا ہے ـ یونیورسٹی ہذا میں شعبہ پنجابی کے تمام اساتذہ کرام اور طالبات نے انچارج شعبہ پنجابی پروفیسر ڈاکٹر مجاہدہ بٹ اور ڈین اف فیکلٹی اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی کے ساتھ اس دن کو بھرپور طریقے سے منایاـ طالبات نے اج کے دن
کی مناسبت سے پنجاب اور پنجابی ثقافت کی بھرپور نمائندگی کی اور اپنی مادری زبان پنجابی اور پنجابی ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کیا