ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی نمایاں کارکردگی
ایل سی ڈبلیو یو ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 میں دنیا کی بہترین 400-301 یونیورسٹیز میں شامل
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے پاکستان کی سرکاری و نجی جامعات میں تیسری پوزیشن حاصل کی
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ملک بھر کی خواتین کی جامعات میں پہلے نمبر پر رہی
نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایل سی ڈبلیو یو کی فیکلٹی اور طالبات مبارک باد کی مستحق ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا
2021 کی عالمی رینکنگ میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی 600-401 پوزیشن پہ تھی ڈاکٹر بشریٰ مرزا
اس سال یونیورسٹیز کی عالمی درجہ بندی میں 400-301 پر آنا بڑی کامیابی ہے ڈاکٹر بشریٰ مرزا
ایل سی ڈبلیو یو نے 2022 میں آٹھ پائیدار ترقیاتی اہداف میں حصہ لیا
ان گولز میں جینڈر ایکویلٹی، زیرو ہنگر، معیاری تعلیم، امن وانصاف اور مضبوط ادارے، سماجی عدم مساوات، گولز میں شراکت داری، غربت میں کمی، پائیدار معاشرہ اور کمیونٹی شامل تھے