پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس ویمن ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،ٹیلنٹ ہنٹ اسپورٹس لیگ آئندہ ماہ اگست میں منعقد کی جانے گی
اس سلسلے میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سےیکم اگست 2022 کو ایک پریس کانفرنس کی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ، وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور ڈائریکٹر سپورٹس ہائر
ایجوکیشن کمیشن جاوید میمن نے تقریب کے انعقاد کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔
پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین سمیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی دیگر کھلاڑیوں نے بھی بطور مہمان شرکت کی
ایونٹ کا انعقاد ڈائریکٹر سپورٹس سمیرا اور انکی ٹیم نے کیا