لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی شعبہء اردو کی انجمن ادب اردو کے زیرِ اہتمام آزادی کے ۷۵ سال کے حوالے سے ۱۱ اگست ۲۰۲۲ء کو بعنوان "حریتِ فکر سے حریتِ عمل کا سفر" ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر بشری مرزا تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر وحید الزمان طارق نے خصوصی لیکچر میں حاضرین کے ذوق و شوق اور ملی جذبے کو خوب ابھارا۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر صاحبہ کی زیر نگرانی ڈاکٹر شبنم نیاز اور ڈاکٹر نورین رزاق نے اس تقریب کا اہتمام کیا ۔
ڈائریکٹر ڈی ایف ڈی آئی ڈاکٹر انجم طاہرہ ۔صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر زاہدہ شبنم صدر شعبہ پنجابی ڈاکٹر مجاہدہ نے خصوصی شرکت کی۔۔ طالبات نے اس تقریب میں خصوصی دلچسپی اور جذبے کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت بی ایس میقات ہشتم کی طالبات ماہ نور خالد اور مریم شہزادی نے کی۔
بعد ازاں وائس چانسلر صاحبہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
انچارج شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر صاحبہ نے وائس چانسلر اور تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ نیز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ مہمانِمقرر نے تقریب میں حصہ لینے والی طالبات میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں ۔