اہور کالج براے خواتین یونی ورسٹی شعبہ اردو کی اردو بزم مباحثہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے 'پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار ' کے عنوان سے ایک تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا
منصفین کے فرائض ڈاکٹر ریحانہ کوثر صدر شعبہ اردو لاہور کالج براے خواتین یونی ورسٹی ,ڈاکٹر عروبہ صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر لاہور کالج براے خواتین یونی ورسٹی لاہوراور ڈاکٹر سلمان بھٹی صدر شعبہ اردو ایجوکیشن یونی ورسٹی لاہور نے سر انجام دیے
مقابلے میں آٹھ طالبات نے حصہ لیا جن میں سے قرۃالعین نے پہلی, حریم انعم سے دوسری اور مائرہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی میزبانی کے فرائض صدر اردو بزم مباحثہ حمنہ ایوب نے سرانجام دیے
بعدازاں صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
معزز منصفین کو اعزازی شیلڈز اور پھول پیش کیے گئے اور طالبات میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں
انچارج بزم مباحثہ اردو
ڈاکٹر خضریٰ تبسم