NEWS ARCHIVE - NOVEMBER 2022

Iqbal Day Celebrations at Mass Communication Department

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کی جانب سے اقبال ڈے کی مناسبت سے فلسفہِ خودی پر ایک سپیشل لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ معروف دانشور اور بزنس کوچ سید تقی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر شعبہ ابلاغیات کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شبانہ اصغر کا کہنا تھا کہ خودی کے درس  کا آغازتعلیم گاہ سے پہلے اپنے گھر سے ہوتا ہے۔ یہ ایسا تصور ہے جو زندگی کہ ہر  شعبے میں کام آتا ہے۔

 

طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سید تقی شاہ نے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خودی کا لفظ اقبال کے فلسفہ حیات میں تکبر اور غرور کے معنی میں استعمال نہیں ہوا بلکہ اقبال کے بزدیک خودی نام ہے احساسِ غیرت مندی کا۔ اگر انسان میں غیرت اور حوریت نہ ہو تو اُس کا وقار قائم نہیں رہتا۔  

ریڈیو انچارج محمد عمر نظیر نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دریا کا مقصد سمندر کا حصہ بننا ہے اسی طرح فلسمہ خودی ہمیں اس دریا کے اندر رہنا سکھاتا ہے کہ ہم کس طرح سمندر کا حصہ بن سکتے ہیں اور زندگی میں بڑے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں

 لیکچر کے دوران سوال جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جس میں سید تقی شاہ نے طالبات کے سوالات کے جواب دیئے۔ 

لیکچر کے اختتام پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شبانہ اصغر اور ریڈیو انچارج محمد عمر نزیر نےمہمان خصوصی سید تقی شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا