دسمبر.11 2023 کولاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں انچارج حلقہ بزم مشاعرہ ڈاکٹر شازیہ رزاق اور ڈاکٹر ناءیلہ انجم نے بسلسلہ "پرورش لوح و قلم " ایک بزم کا انعقاد کیا جس میں امریکہ میں مقیم شاعر نقاد ،کالم نگار اور مترجم جناب غضنفر ہاشمی نے بطور مہمان شرکت کی۔جناب علی عباس (موٹیو یشنل سپیکر قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن) بھی ان کے ہمراہ تھے۔ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے طالبات نے اس بزم میں بھر پور حصہ لیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔نظامت کے فرائض سیکرٹری حلقہ بزم مشاعرہ عائشہ عبد المجید نے انجام دیے ۔ طالبات نے شاعر کا کلام تحت اللفظ اور ترنم سے پیش کیا ۔حلقہ بزم مشاعرہ کی کار کردگی اور جناب غضنفر ہاشمی کی ادبی و تخلیقی سرگرمیوں پر مبنی ڈاکومینٹریز بھی پیش کی گئیں ۔غضنفر ہاشمی نے نہ صرف اپنا کلام سنایا بلکہ اپنی ادبی و شعری سرگرمیوں اور امریکہ میں پاکستانی ادب کی ترویج کے حوالے سے طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیے ۔غضنفر ہاشمی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور حلقہ بزم مشاعرہ کو ایک فعال تنظیم قرار دیا ۔ امریکہ اور پاکستان میں اردو کے مستقبل کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا ۔آخر میں صدر شعبہ اردو محتر مہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انھیں پھول اور سوءنیر پیش کئے ۔