شعبہ علوم اسلامیہ ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے زیر اہتمام "یوم تقدیس قرآن" کے سلسے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز اور چئیرپرسن، شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر زاہدہ شبنم نے ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر انتصار،پرنسپل لاہور کالج پروفیسر ڈاکٹر صفیہ انجم ،چئیر پرسنز پروفیسر ڈاکٹر مجاہدہ،ڈاکٹر ریحانہ،ڈاکٹر آصفہ کمال،ڈاکٹر عائشہ صدیقہ،پروفیسر ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر عائشہ فیصل،ڈاکٹر نوشین مظہر،ڈاکٹر قرۃ العین،ڈاکٹر حفصہ بتول، کنیز فاطمہ،فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے قرآن پاک کی عظمت و تقدس کے اظہار کے لیے چارٹس اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔عظمت قرآن کے حوالے سے ترانوں کی آواز ہر طرف گونج رہی تھی۔تلاوت قرآن پاک کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز ،چئیر پرسن ڈاکٹر زاہدہ شبنم نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر زاہدہ شبنم نے حرمت قرآن کے منافی واقعات کے جواب کے درست طریقوں پر گفتگو کی اور تلاوت قرآن،حفظ قرآن کے ساتھ ساتھ تعلیمات قرآن کے مطابق زندگیاں ڈھالنے پر زور دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے فہم قرآن پر زور دیا اور قرآن فہمی کے لیے یونیورسٹی کی کاوشوں کا ذکر کیا۔آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عارفہ ،چئیر پرسن شعبہ ماحولیات نے سویڈن حکومت اور عدالت کی مذمت پر قرارداد پیش کی جو کہ متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔