"مر حبا یا مصطفی " مقابلہ حسن نعت ریڈیو ایف ایم 96.6 وائس آف ایل سی ڈبلیو یو شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ یہ مقابلہ حسن نعت ربیع الاول کے سلسلے کی خصوصی نشریات جو صبح 10 بجے سے 2 بجے دوپہر تک نشر کی جاتی رہی ہے اسی کی ایک کڑی تھی۔ اس مقابلہ حسن نعت میں اول پوزیشن عتیقہ قاسم شعبہ اکنامکس سے دوسری پوزیشن طوبی ارشد شعبہ ابلاغیات اور تیسری پوزیشن نبیشہ نے حاصل کی ان کا تعلق بھی شعبہ ابلاغیات سے ہے جبکہ اس مقابلہ کے ججز کے فرائض شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ نے سر انجام دیئے رئیس شعبہ ڈاکٹر سمیرا بتول نے مقابلہ میں حصہ لینے والی طالبات میں تحائف تقسیم کیئے۔