۲۹ فروری ۲۰۲۴ بروز جمعرات ، ،شعبہ اردو اور المنائی آفس لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے اشتراک سے عصر حاضر کی معروف ادیب محترمہ نیلم احمد بشیر کے ساتھ المنائی
مینٹورنگ سیشن کا اہتمام کیا ۔ اس سیشن کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز صاحبہ کی زیرِ سر پرستی کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اینڈ اورینٹل لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرا کاظمی صاحبہ تھیں۔
شعبہ اردو کے المنائی مینٹورنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ نظامت کے فرائض میقات ہشتم کی طالبہ صدر انجمن اردو عاتکہ ذوالفقار اور سیکرٹری کلثوم فاطمہ نے انجام ديے۔ طالبات نے محترمہ نیلم احمد بشیر صاحبہ کی علمی و ادبی زندگی کے حوالے سے مختلف سوالات کيے۔
اور محترمہ نیلم احمد بشیر نے اپنے تجربات و مشاہدات کے ساتھ ساتھ اپنے ادبی و علمی نظریات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کواپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور منوانے کی تلقین کی۔
دیگر شعبہ جات کے اساتذہ اور طالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور محترمہ نیلم احمد بشیر صاحبہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔