خواتین کی پہلی آ واز ، وائس آ ف ایل سی ڈبلیو یو ایف ایم 96.6 کی کامیابیوں کے پندرہ سال مکمل ،
آواز کی دنیا بھی عجیب دنیا ہے ۔جہاں الفاظ سے تصویری خاکے تشکیل پاتے ہیں ۔ اور تعلیم و تدریس کا خوبصورت سلسلہ دجود میں آتا ہے۔ جو نہ صرف سوچ کے دھاروں کو بدلتا ہے۔ بلکہ تخیل کے اس سفر کو جنم دیتا ہے۔ جہاں معلومات اور حقائق حقیقت حال بن کے سامنے آتا ہے ۔ ایسے ہی ایک سلسلے کا نام واٸس آف ایل سی ڈبلیو یو 6. 96 ہے ۔ اسکا آغاز 23 مارچ 2009 کو ہوا ۔جب ایک گھنٹے کی ریکارڈ ٹرانسمیشن نشر کی گٸ ۔ اصل میں یہ ایک ٹرانسمیشن ہی نہیں تھی۔ بلکے اڑھاٸ تین ماہ کی محنت کا نتیجہ تھا ۔ جب شعبہ ابلاغیات کی چٸر پرسن پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء کی زیر نگرانی ، گلزار دین عثمانی، محمد عمر نذیر ، شعیب یوسف اور نوید اسلام پر مشتمل ہے۔ ریڈیو ٹیم نے ان تھک محنت کے بعد آر جیز ، ریپو ٹرز ، سکریپٹ راٸٹرز، کونٹنٹ کریٹرز، اور ریسرجرز، کریٹرز کا ایسا ٹیلنٹ ٹرین کیا۔ ایڈیشنز کے بعد نہ صرف ان طالبات نے ایف ایم 6. 96 کے لیے پروگرامز کا آغاز کیا۔ بلکےاپنی مادر علمی سے رخصت ہونے کےبعد پاکستانی مین سٹریم میڈیا ریڈیو، ٹی وی میں بھرپور شمولیت اختیار کی اور خوب نام بنایا۔
وائس اف ایل سی ڈبلی یو لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے کیمپس ریڈیو ایف ایم6 .96 کے 15 سال کا سفر مکمل ہوا اور اس موقع پر یونیورسٹی کے اقرا اڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں وائس چانسلر لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اعجاز، دین فیکلٹی اف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، چیئر پرسن شعبہ ابلاغیات اسوسیی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیرہ بتول، چیئرمین قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن قاسم علی شاہ سینیئر صافی ستا رہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی واصف ناگی،سینیئر ایکٹر براڈ کاسٹر اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی راشد محمود ڈرامہ رائٹر اور اداکارہ افتخار عثمانی اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد بصرہ جنرل مینجر پی ٹی وی لاہور سینٹر ڈاکٹر قیصر شریف سمیت اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے آغاز کے بعد ڈاکٹر سمیرا بتول نے تمام معزز مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور کیمپس ریڈیو ایف ام 6. 96 کے بارے مختصر رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے بعد بڑی سکرین پر خواتین کی پہلی آواز وائس آف ایل سی ڈ بلیو یو پر حاضرین کے لیے ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
جس میں ایف ایم .96.6 کے 15 سالہ سفر کو دکھایا گیا کہ کس طرح شعبہ بلاغیات کے ایک کمرہ سے براڈ کاسٹنگ کی ٹریننگ کا سفر شروع ہوا. اور نامساعد حالات اور تکنیکی سہولیات کی کمی کے باوجود کیمپس ریڈیو ٹیم نے بہت ہمت اور ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ریکارڈنگ اور لائف ٹرانسمیشن جاری و ساری رکھی. اور مختصر عرصے میں خواتین آرڈیننس کے لیے معیاری پروگرامز کا اغاز کیا۔ اور سٹوڈنٹ کونسلنگ وومن اپاورمنٹ تحقیق سماجی اخلاقی اقتدار اور ٹیکنالوجی کے موضوعات پر معیاری مواد کو براڈ کاسٹ کرنا شروع کیا ۔اس دورانیہ میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے کیمپس ریڈیو سے تربیت یافتہ طالبات نہ صرف مین سٹریم میڈیا ریڈیو ،ٹی وی، بلکہ مختلف ڈبنگ کیمپسز اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیز میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔