19 فروری 2024 کو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے انٹرمیڈیٹ سیکشن کی جانب سے اردو اور پنجابی شاعری اور ،اردو انگلش اور پنجابی کےبین الکلیاتی تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کے 15 کالجز کی 64 طالبات نے حصہ لیا۔ٹیم ٹرافی کا حق دار گیریزن کالج قرار پایا
مقابلہ جات میں منصفین کے فرائض سر حارث اشفاق،سر یاسر وسیم ، سر خاور عباس، مس نبیہا صاحبہ ، مس زینب اویس ، ڈاکٹر مجاہدہ بٹ اور ڈاکٹر شاہدہ تارڑ صاحبہ اور ڈاکٹر خضریٰ تبسم صاحبہ ، ڈاکٹر عالیہ فاروق اور ڈاکٹر عظمت رباب نے سر انجام دیے ۔
پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔
مقابلے کی مہمانِ خصوصی ، وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی ، ڈاکٹر شگفتہ ناز صاحبہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارک باد دی اور تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہونے کے ساتھ ساتھ طلبا کی ہمہ گیر شخصیت کی جامع ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔